میری صحت، میری زبان: آئرلینڈ میں نگہداشت صحت

عوامی نگہداشت صحت کے نظام اور صحت کے عام موضوعات کے متعلق اپنی زبان میں معلومات حاصل کریں۔

آئرش نظام صحت کے متعلق

ناہ گزینوں اور دیگر مہاجرین کی گائیڈ

آئرلینڈ میں نگہداشت صحت پر ویڈیوز

آئرش نگہداشت صحت کے نظام اور صحت کے عام موضوعات کے متعلق ویڈیوز دیکھیں:

آئرلینڈ میں طبی نگہداشت کا حصول

Getting medical care in Ireland

جانیں کہ طبیعت خراب ہونے پر کیا کرنا چاہیے، بشمول:

جی پی (فیملی ڈاکٹر) کو کب دکھایا جائے

شام کو یا ویک اینڈ پر طبی نگہداشت کا حصول

ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے

میڈیکل کارڈ

Medical Card

اگر آپ کے پاس میڈیکل کارڈ ہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر کو دکھانے یا ڈاکٹر کی لکھ کر دی گئی ادویات کی قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

آئرلینڈ میں میڈیکل کارڈ کے بارے میں جانیے، بشمول:

میڈیکل کارڈ کے تحت آنے والی نگہداشت صحت

میڈیکل کارڈ کی درخواست دینا

جی پی کیا کرتا ہے

What G.P does

آئرلینڈ میں جی پی (فیملی ڈاکٹرز) کے بارے میں جانیے، بشمول:

جی پی کی فراہم کردہ طبی نگہداشت

جی پی کلینک کھلنے کے اوقات

آپ کے دانتوں، آنکھوں اور سماعت کی نگہداشت

Care for your teeth, eyes and hearing

جانیں کہ آئرلینڈ میں آپ کے دانتوں، آنکھوں اور سماعت کی نگہداشت کیسے حاصل کی جائے۔

مانع حمل

Contraception

آئرلینڈ میں دستیاب مانع حمل طریقوں کے بارے میں جانیں۔ آپ جی پی یا فیملی پلاننگ کلینک سے مانع حمل حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ فارمیسی سے بھی نسخے کے بغیر ہنگامی مانع حمل حاصل کر سکتے ہیں۔

حمل کی خدمات

آپ آئرلینڈ میں حمل کی مفت نگہداشت وصول کر سکتی ہیں۔ جانیے کہ آپ حمل کے دوران اور پیدائش کے بعد کیا نگہداشت وصول کر سکتی ہیں۔

کووڈ-19 اور حمل

Pregnancy & Covid-19

کووڈ-19 اور حمل کے بارے میں جانیں، بشمول:

اگر آپ کو حمل کے دوران کووڈ-19 ہو جائے تو آپ کو اور آپ کے بچے کو لاحق خطرات

حمل میں کووڈ-19 ویکسین لگوانا

کووڈ-19 ویکسین کا تحفظ

ابتدائی حمل

Early Pregnancy

جانیے کہ آپ حمل کے آغاز میں کیا نگہداشت وصول کر سکتی ہیں، بشمول:

حمل کی نگہداشت کہاں سے حاصل کی جائے

غیر منصوبہ بند حمل کے اختیارات 

ابتدائی حمل کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھنا 

اواخر حمل اور پیدائش کی تیاری

Late pregnancy and preparing for birth

جانیے کہ آپ حمل کے اواخر میں کیا نگہداشت وصول کر سکتی ہیں، بشمول:

حمل کے اواخر میں صحت مند رہنا

حمل کے باقاعدہ معائنے

فوری مدد کب لی جائے

آپ کی زچگی شروع ہونے کی علامات

نوزائیدہ بچے کا خیال رکھنا

Looking after your newborn baby

نوزائیدہ بچے کا خیال رکھنے کے بارے میں جانیں، بشمول:

دودھ پلانے اور نہلانے کی معلومات

بچے کیوں روتے ہیں اور آپ انہیں پرسکون کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں

بچوں کی نیند کے معمولات اور محفوظ طریقے سے سونے کی تراکیب

صحت کے معمول کے معائنے

بچے کو دودھ پلانا

Breastfeeding

اور جانیں کہ چھاتی کا دودھ پلانے کا عمل کیسے شروع کیا جائے۔ ،اپنے اور اپنے بچے کے لئے چھاتی کا دودھ پلانے کے فوائد کے بارے میں جانیں

پیدائش کے بعد ماں کی صحت

Mother’s health after giving birth

پیدائش کے بعد ہونے والی جسمانی و جذباتی تبدیلیوں کے بارے میں جانیں اور جانیں کہ آپ کیا نگہداشت حاصل کر سکتی ہیں۔

ہیلتھ سروس ایگزیکٹو (HSE) کے قومی سماجی شمولیت کے دفتر نے ٹرانسلیٹ آئرلینڈ، آئرش کالج برائے عمومی پریکٹیشنرز (ICGP)، mychild.ie اور دیگر نگہداشت صحت کے کارکنان کے ساتھ ویڈیو مواد تخلیق کیا۔